• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سات منشیات فروش گرفتار، تین کلو گرام چرس برآمد، مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،پولیس تھانہ مخدوم رشید کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 01 منشیات فروش ملزم گرفتار، 3 کلو گرام چرس برآمد، مقدمہ درج پولیس تھانہ مخدوم رشید نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم محمد طارق کو گرفتار کرکے 03 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔نیوملتان پولیس نے ملزم عامر علی سے پسٹل برآمد کرلیا جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔محافظ اسکواڈ کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 01 ملزم گرفتار، 1 پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد،پولیس نے اغوا کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،قادر پورراں پولیس کو خاور نے بتایا کہ میری بیٹی کا ذہنی توازن درست نہیں جو گھر سے نکلی مگر واپس نہ آئی جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی،پولیس تھانہ الپہ نے مختصر وقت میں کم عمر مزدور بچوں پر بدترین تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،پولیس تھانہ بدھلہ سنت کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، 01منشیات فروش ملزم گرفتار، 700 گرام چرس برآمد،فرٹیلائزر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،قادر پورراں پولیس کو اللہ رکھا نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر سہو چوک فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جہاں پر غیر قانونی طریقے سے ملزمان کامران ،محمد علی ،اعجاز اور عاطف کھاد تیار کررہے تھے ،موٹرسائیکلوں کی غیر قانونی آلٹریشن کرنے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،لین دین کے معاملات رقم کی ادائیگی کے لیے شہری کو بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔شہری کی زمین پر قبضہ کرنے کے الزام میں پولیس نے تین نامزد سمیت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔شاہ شمس پولیس کو سول ٖیفنس سے شکیب احمد نے بتایا کہ دوران چیکنگ ملزمان محمد دانش اور حامد قیوم نے غیر قانونی طریقے سے پٹرول یونٹ قائم کیا ہواتھا۔
ملتان سے مزید