ملتان(سٹاف رپورٹر) صدر جلالپور کے علاقے میں پسٹل کی صفائی کے دوران گولی چلنے سے دوشیزہ زخمی، ہسپتال منتقل، اطلاع پر پولیس نے تفتیش شروع کردی ،پولیس کے مطابق کوٹلہ پل کی رہائشی ماریہ بی بی اپنے گھر میں پسٹل صاف کررہی تھی کہ اچانک گولی چل گئی جواس کے سینے میں لگی، ماریہ بی بی کی حالت غیر ہونے پر اسے ہسپتال لایا گیا جہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی گئی، اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر وقوعہ کی بابت تفتیش شروع کردی۔