ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی اورشکایات کا فوری ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں رینجرز کے ہمراہ آپریشن کیاجائے‘ وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں ویڈیولنک کے ذریعے ریجن بھر کے آپریشنل سرکلوں کے افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ ملازمین کی حفاظت میں ہم کوتاہی برداشت نہیں کرینگے اور سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے‘ ملتان‘ بہاولپور،ڈی جی خان،وہاڑی اور ساہیوال میں بیشتر ایس ڈی اوز اور اہلکاروں کو سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے باعث نوکریوں سے فارغ اور دیگرر سخت سزائیں دی گئی ہیں۔