• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی جمعیت اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام دفاع صحابہ ؓو اہلبیتؓ سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مرکزی جمعیت  اہلحدیث یوتھ فورس ملتان کے زیر اہتمام جامعہ اسلامیہ میں منعقدہ دفاع صحابہ ؓو اہلبیتؓ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عنایت اللہ رحمانی ، علامہ عبدالرحیم گجر اور مفتی عبدالرحمان شاہین نے کہا ہے کہ صحابہ کرامؓ اور اہلبیتؓ ہماری آنکھوں کا نور، دلوں کا سکون اور ایمان کا معیار ہیں، بعض شرپسند صحابہ کرام ؓکی شان میں تنقیص کے مرتکب ہوکر لوگوں کے جذبات کو مجروح اور فساد وبدامنی پھیلا رہے ہیں ایسے لوگوں کو لگام ڈالنا ضروری ہے، اس موقع پر عبدالرحمان شجاع آبادی، مولانا عبد الرزاق، مولانا  عبدالرحمان شجاع آبادی  اوردیگرنے شرکت کی۔ 
ملتان سے مزید