• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختیارات کے ناجائز استعمال پر اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے کے الزام میں پولیس نے اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔سیتل ماڑی پولیس کو ٹی ایس آئی وقار احمد نے استغاثہ دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم ارباب جمیل کو عدالت عالیہ نے بری کیا تو ملزم اے ایس آئی قیصر زمان نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل کرکے ارتکاب جرم کیا، پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید