• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی واسا نے ہائی الرٹ جاری کر دیا، مختلف علاقوں سے نکاسیٔ آب کیلئے آپریشن شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر) منگل کے روز ملتان میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے ہائی الرٹ جاری کردیا اور تمام سیوریج، ڈسپوزل سٹیشن ڈویژنوں کے افسران، فیلڈ سٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کرکے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا، اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو فل کیپسٹی پر چلانے کی ہدایت کی اور ڈائریکٹر ورکس عارف عباس کے ہمراہ ڈسپوزل سٹیشنز کا دورہ کر کے نکاسی آب کے آپریشن کا معائنہ کیا اور لمحہ بہ لمحہ شہر بھر میں نکاسی کے جاری آپریشن کی مانیٹرنگ کی منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ایمرجنسی ریلیف کیمپس ،ڈسپوزل اسٹیشنز اسٹیشن کی ورکنگ اور شاہراؤں سے بارش کے پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا۔
ملتان سے مزید