ملتان(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے بیرون ملک سے آنے والے ایک شخص کو ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا ،سرکل آفس منتقل ،معلوم ہوا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز FZ339 دبئی سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت شہباز انور کے نام سے ہوئی جس نے بیرون ملک غیر قانونی طریقے سے رہائش اختیار کی ہوئی تھی جسے حکام نے ڈی پورٹ کیا تھا، ایئر پورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے نے گرفتار کرکے سرکل آفس منتقل کردیا اور تفتیش شروع کردی۔