• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے دوران سسٹم کی بحالی شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح،سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ

ملتان (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خان نے کہا ہے کہ بارش کے دوران سسٹم کی بحالی اور شہریوں کو آمد و رفت میں سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بارش کے دوران شہر کی مین ڈسپوزل چونگی نمبر 9 پر بارش کے دوران پانی کی نکاسی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو فوری ریلیف دینے کے لئے ڈسپوزل ااسٹیشن کو مکمل فعال رکھا جائے۔
ملتان سے مزید