• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ملازمین کااحتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ملتان ریجن کے ملازمین نے ادارے کی ممکنہ بندش اور گزشتہ چار سال سے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرہ پریس کلب ملتان کے سامنے منعقد ہوا جس کی قیادت آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین کے مرکزی سرپرستِ اعلیٰ اسرار فرید چشتی نے کی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اپنے وسائل پر چلنے والا ادارہ ہے جس نے کبھی بھی حکومت سے مالی امداد نہیں لی، اس کے باوجود حکومت اس کو مالی بوجھ قرار دے کر بند کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مظاہرین نے بتایا کہ ادارے کی بندش سے 12 ہزار سے زائد ملازمین متاثر ہو چکے ہیں ،انہوں نے الزام لگایا کہ عدالتوں سے بحال ہونے والے ملازمین کو بھی ڈیوٹی پر واپس نہیں لیا جا رہا ، مظاہرین بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت فوری طور پر ادارے کی بندش کا فیصلہ واپس لے، تنخواہوں میں اضافہ کرے اور عدالتوں سے بحال ملازمین کو فوری ڈیوٹی پر واپس بلائے ، جیسے مطالبات درج تھے ، بعد ازاں مظاہرین نے سینٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ کا رخ کیا اور وہاں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے اپیل کی کہ یوٹیلٹی سٹورز کی بندش کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر کردار ادا کرے، احتجاج میں رانا عارف، محمد ناصر، گل حمید، الطاف شیخ، منظور احمد سمیت درجنوں ملازمین نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید