ملتان ( سٹاف رپورٹر)ملتان گڈز بکنگ اینڈ ڈیلیوری ایسوسی ایشن کا پھٹہ رکشہ مالکان کے خلاف ایف آئی آرز اور پولیس کارروائیوں کا سلسلہ فوری بند کرنے کا مطالبہ،بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کرنیکا عندیہ، تفصیلات کے مطابق ایک اہم اجلاس صدر رانا اسلم کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز عہدیداران سٹی صدر ظفر اقبال صدیقی،جنرل سیکرٹری عزیز الرحمان انصاری، چیئرمین احتشام الحق،ضلعی صدر شیخ طاہر امجد سمیت ایسوسی ایشن عہدیداران جنرل سیکرٹری مرزاارسلان چیئرمین ساجد بٹ،وائس چیئرمین شیخ عبدالقادر، نائب صدر رانا فرقان،نائب صدر مجید گجر،جوائنٹ سیکرٹری غلام جیلانی اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔