ملتان(سٹاف رپورٹر) سرکاری کالجز میں پرنسپلز کی اسامیوں کیلئے ا میدواروں کے اجلاس ملتوی کردیے گئے، بتایاگیا ہے کہ ملتان‘ بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں پرنسپلز کی اسامیوں پر مقابلے میں شامل امیدواران نے اعتراضات اٹھائے تھے، ان کے جوابات اور ازالے کے لیے14 اور 15 جولائی کو اجلاس طلب کیے گئے تھیں جو اچانک ملتوی کردیے گئے ،ذرائع کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔