• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروس ٹریبونل نے محکمہ انہار مظفر گڑھ کے 51ٹیوب ویل آپریٹر کو نوکری پر بحال کر دیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پنجاب سروس ٹریبونل نے محکمہ انہار مظفر گڑھ کی جانب سے 2021 میں برطرف کیے گئے سکارپ کے 51ٹیوب ویل آپریٹرز کو نوکری پر بحال کر دیا اور وہ اپنے واجبات بھی حاصل کرنے کے مجاز ہونگے، پٹیشنرز کے وکیل عبدالرحمان خان لسکانی نے موقف اختیار کیا کہ جب پٹیشنرز 2019 میں مستقل ہو چکے ہیں اور سول سرونٹ ہیں ان کو بغیر کسی انکوائری اور شوکاز نوٹس دیے بغیر برطرف کرنا خلاف قانون اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے، فاضل ٹریبونل نے ان  کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے 51 پنڈیشنرز کو نوکری پر بحال کر دیا ۔
ملتان سے مزید