• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام خوش آئندہے،سول سو سائٹی فورم

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام  خوش آئند امر ہے ،بلا امتیاز مہنگائی اور قبضہ مافیا جیسے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے، مصنوعی مہنگائی نے سفید پوش گھرانوں کا جینا محال کر رکھا ہے اور مایوسی نے غریبوں کو گھیر رکھا ہے ،متعلقہ قوانین کی خلاف ورزیوں کے لیے انتظامی اور غیر عدالتی نفاذ کے اقدامات کو آگے بڑھائیں تاکہ مہنگائی  کے گرداب سے غریب عوام بچ سکیں ، ان خیالات کا اظہار سول سو سائٹی فورم کے چیف کوآرڈینیٹر شاہد محمود انصاری، گل نسرین، شاہدہ پیرزادہ شھگی اور چیر پرسن ہوپ الائیو عمرانہ سید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ملتان سے مزید