ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریاکے سلیکشن بورڈ پر عدم اعتماد کرنے والے ٹی ٹی ایس ٹیچرز نے ایچ ای سی کی کمیٹی کو شکایات تحریری طور پرجمع کرادیں اور مطالبہ کیا ہے حالیہ سلیکشن بورڈ میں ٹی ٹی ایس فیکلٹی ممبران سے ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیا جائے ،یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے فیصلے کے مطابق ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کے عہدے پر ترقی پانے والے انٹرنل امیدوران کو سلیکشن بورڈ میں نہیں بلایا جا سکتا بلکہ پروموشن کا فیصلہ رپورٹس کی بنیاد پر کرنے کا حکم جاری کیا گیا، اس فیصلے کی خلاف ورزی کی گئی ہے، پروموشن روک کر وائس چانسلر یونیورسٹی کو مالی نقصان پہنچا رہے ہیں جو ہمیں کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔