ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 23مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے منیر سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان موبائل چھین کر فرار تھانہ صدر کے علاقے عفان سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی 15ہزار ،موبائل و گھڑی لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ قطب پور کے علاقے عبدالرشید کا موبائل جھپٹا مارکر چھین لیا تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمد عارف سے نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر موبائل چھین لیا تھانہ ممتاز آباد کے علاقے احمد شفیق کا موبائل جھپٹا مارکر ملزمان لے گئے تھانہ نیوملتان کے علاقے عقیل زاہد اور راشد محمود کے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان موبائل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ نیوملتان کے علاقے عمیر خان کا موبائل سیتل ماڑی کے علاقے ممتاز بی بی کا سوئی گیس میٹر دہلی گیٹ کے علاقے جمیل احمد کی نقدی 1لاکھ 60ہزار دولت گیٹ کے علاقے سجاد کا گیس میٹر لوہاری گیٹ کے علاقے عبدالستار کا سوئی گیس میٹر کینٹ کے علاقے محمد قدیر نقدی 20ہزار و موبائل رضوان ملک کی موٹرسائیکل مظفر آباد کے علاقے عمیر ثاقب کا موبائل قطب پور کے علاقے اللہ دتہ سعیدی کا گیس میٹر شاہ شمس کے علاقے محمد ذیشان کا سامان ممتاز آباد کے علاقے حمزہ اقبال کا سامان محمد نسیم کی نقدی 34ہزار گلگشت کے علاقے جہانزیب،رضوان اور سلیم کے موبائلزفونز کو اور توالی کے علاقے سہیل کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔