ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن،ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کے انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن ملتان اور بہاولپور کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کیے گئے آپریشن میں بیسوں افراد بجلی چوری کرتے پکڑئے گئے، سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجدنوازبھٹی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن ملتان کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایکسین کینٹ ڈویژن ملتان انجینئر بابر علی گجر اور ایس ڈی او انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن انجینئر شیخ محمد عمران کی سربراہی میں میپکو ٹیم نے رینجرز اور پولیس فورس کے ہمراہ آپریشن کرکے 5افراد کوایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ بجلی چوروں کو 4850یونٹس چوری کرنے پر 3لاکھ40ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ بجلی چوروں کے میٹرز اور تاریں بھی اُتارلی گئیں۔بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دی گئیں۔