ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کی 30ایکڑ اراضی پر لوگوں کا قبضہ ہے،ضلعی انتظامیہ کی مدد سے اس اراضی کو واگزار کرایا جائے گاتاکہ مین گیٹ کی تعمیر مکمل کی جاسکے،یہ بات کےیونیورسٹی کے سٹی کیمپس میں کنسٹرکشن کمیٹی کااجلاس میں کہی گئی جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان نے کی، منصوبے کی تفصیلی رپورٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر حافظ محمد عثمان نے پیش کی،اجلاس میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عاصم عمر، ایکسیئن مواصلات و تعمیرات اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ایم این ایس ایگریکلچر یونیورسٹی نے بھی شرکت کی، اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی کی تمام تعلیمی و انتظامی سرگرمیوں کو مین کیمپس لاڑ میں منتقل کیا جائے گا۔