• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی دوبارہ سکول واپسی پروگرام کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک ، سرحد رورل سپورٹ پروگرام اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام نے برطانوی ادارہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے تعاون سے ’’برنگنگ چلڈرن بیک ٹو سکول‘‘ پروگرام کی کامیابیوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کے لیے صوبائی سطح کی ورکشاپ کا انعقاد کیا،ورکشاپ میں مختلف سرکاری محکموں، سول سوسائٹی اور تعلیمی شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر بشیر انجم نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت 2022 کے سیلاب سے متاثرہ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں 855 سکولوں کی عمارتیں بحال کی گئیں جس کے نتیجے میں ایک 165,000 بچوں کو دوبارہ اسکول بھیجا گیااور اس کے ساتھ اساتذہ کی تربیت، تدریسی مواد اور طلبہ کو لرننگ کٹس بھی فراہم کی گئیں۔
ملتان سے مزید