• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے کاروبار دشمن اقدامات نے تاجروں کا جینا دوبھر کر دیا،حافظ عمیر سعید

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر حافظ عمیر سعید نے ایف بی آر کے نئے ٹیکس قوانین کے خلاف ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان ظالمانہ اور کاروبار دشمن اقدامات نے تاجروں کا جینا دوبھر کر دیا ہے، ایف بی آر کی جانب سے نافذ کی گئی شق 37AA ,21C، جبری ڈیجیٹل انوائسنگ، ای بلنگ اور بے جا بینکنگ دستاویزات کا مطالبہ چھوٹے تاجروں کو دیوار سے لگانے کے مترادف ہے ، انہوں نے کہا کہ تاجر نہ تو چور ہیں اور نہ ہی مجرم، لیکن ایف بی آر نے جس انداز میں انہیں شک و شبہ کی بنیاد پر ہدف بنایا ہے، وہ معیشت کو مزید تباہی کی جانب لے جائے گا 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال میں ملتان چیمبر بھرپور کردار ادا کرے گا۔
ملتان سے مزید