اسلام آباد ( کامرس رپورٹر) پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ اور مٹی کے تیل اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی گئی ، وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ، پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے کمی کے ساتھ181 روپے 33 پیسے فی لٹرہو گئی جبکہ لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت ایک روپے 85 پیسے فی لٹر کمی کے ساتھ لائٹ ڈیزل آئل 167 روپے 76 پیسے ہو گئی۔