• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو ٹویٹ نہیں کرنی چاہئے تھی، سلمان اکرم

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل بیرسٹرسلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو ٹویٹ نہیں کرنی چاہیے تھی ،خبر دار ایسی کوئی ٹویٹ دوبارہ کی گئی،جس نے غلطی کی  وہ معافی مانگے، رابط کرنے کی کوئی ضرورت نہیں،، منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ صحافیوں کے سوالات پر غصے میں آگئے، لاہور کے ایونٹ کو سازش کے تحت متنازع بنایا گیا، پریس کانفرنس کے بعد ٹویٹ کرنے کی کیا وجہ تھی، میں اس ٹویٹ کو مسترد کرتا ہوں، خبر دار ایسی کوئی ٹویٹ دوبارہ کی گئی،انہوں نے کہا کہ جس نے غلطی کی وہ معافی مانگے، رابطہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، عالیہ حمزہ کا کام پنجاب کو موبلائز کرنا ہے وہ اپنا کام کرے، عالیہ حمزہ کا کام ٹویٹ کرنا نہیں۔
اہم خبریں سے مزید