• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ سے وفاقی انشورنس محتسب کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے منگل کو وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ نے چیف منسٹرہاؤس میں ملاقات کی اور وزیراعلیٰ سندھ کو اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ وفاقی انشورنس محتسب نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ ان کا بنیادی کام پالیسی ہولڈرز کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے، ممتاز شاہ نے کہا کہ 2024ء میں انشورنس پالیسی ہولڈرز کی جانب سے ملک بھر سے 6116 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 5827 کو دور کردیا گیا۔اس طرح گزشتہ برس شکایت کنندگان انشورنس پالیسی ہولڈرز کے 95.27 فیصد شکایات حل کی گئیں۔باقی 289 شکایات پر کارروائی جاری ہے ، وہ بھی جلد حل کی جائیںگی۔

اہم خبریں سے مزید