اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز بدھ اسلام آباد میں ہو گا، جس میں ملکی سیاسی، اقتصادی اور انتظامی امور سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں کابینہ کے سامنے 6 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق کابینہ پاکستان اور عرب ریاستوں کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کی منظوری دے گی، جس سے باہمی تجارت کے نئے مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔