• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس بھرتی امیدواروں کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد پولیس میں اے ایس آئی کے عہدے پر بھرتی کے امیدواروں نے منگل کو نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا، مظاہرے میں شریک مرد و خواتین امیدواروں کا مطالبہ تھا کہ بھرتی کا رزلٹ فی الفور جاری کیا جائے۔ ہم پولیس میں بھرتی ہو کر عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں، لیکن رزلٹ کی عدم اشاعت نے ہمارے مستقبل کو غیر یقینی میں ڈال دیا ہے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "ہمیں انصاف دو"، "رزلٹ جاری کرو" اور "اسلام آباد پولیس میں میرٹ پر بھرتی کرو" جیسے نعرے درج تھے۔
اہم خبریں سے مزید