اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے منگل کوموڈیزریٹنگ ایجنسی کے ساتھ ایک اہم ورچوئل اجلاس میں پاکستان کی معاشی صورتحال، اصلاحاتی ایجنڈے اور استحکام کی جانب پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد ،وزارتِ خزانہ، ریونیو ڈویژن کے اعلیٰ افسران موجود ،وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم نے موڈیزکے سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دیے اور یقین دلایا کہ پاکستان اپنی معاشی اصلاحات، نجکاری، سرکاری اداروں کی تنظیم نو اور حکومتی ڈھانچے میں بہتری کے ایجنڈے پر پوری سنجیدگی سے عمل پیرا ہے۔