• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 21 میں ترقی کیلئے لازمی NMCکے6 افسران کی نامزدگی واپس

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل مینجمنٹ کورس(NMC) کیلئے نامزد گریڈ 20 کے6 افسران میں مزید ردوبدل کیا گیا ہے۔ کمشنر سرگودھا  محمد جہاں زیب‘ سیکریٹری  خزانہ سندھ فیاض جتوئی اورآر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کی نامزدگی منسوخ ،آر پی او ڈی جی خان سجاد حسن  ، ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی عرفان علی  اور سندھ میں تعینات خیر کلہوار کی نامزدگی واپس ،گزشتہ ماہ 30 جون سے جاری نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد کردہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 2، پولیس سروس کے 3، سیکرٹریٹ گروپ کے ایک افسر کی نامزدگی واپس لی گئی۔
اہم خبریں سے مزید