• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، لبنان اور شام پر اسرائیلی بمباری، درجنوں شہید

کراچی ، غزہ (نیوز ڈیسک) اسرائیلی طیاروں نے غزہ کیساتھ ساتھ لبنان اور شام پر بھی بم برسادیئے، غزہ پر بمباری میں 50 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، لبنان کے شہر وادی بقاع پر بمباری میں 12افراد شہید ہوئے جبکہ اسرائیلی فضائیہ نے شام کے جنوبی علاقے سویدا پر بھی بم برسائے ، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے شامی افواج پر اس وقت بمباری کی جب وہ دروز آبادی کی طرف بڑھ رہے تھے،یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے منگل کو غزہ میں جاری جنگ پر اسرائیل کے خلاف کارروائی کے آپشنز پر تبادلہ خیال کیا – لیکن کسی بھی آپشن پر اتفاق ہوتا نظر نہیں آرہا، غزہ جنگ بندی مذاکرات ایک ہفتے سے زیادہ کی بات چیت کے بعد بھی اپنی "پہلی فیز" میں ہیں، قطر نے کہا ہے کہ ثالث ممالک اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کرانے کی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے صحافیوں کو بتایا کہ "فریم ورک معاہدے پر بات چیت ابھی جاری ہے۔ دونوں وفود دوحہ میں موجود ہیں اور ثالث ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے کوششیں تیز کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید