• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیوروکریسی تقرر و تبادلے ؛ وسیم اجمل چوہدری سیکریٹری پارلیمانی امور تعینات

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے؛ وفاقی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن وسیم اجمل چوہدری سیکریٹری پارلیمانی امور تعینات، ایڈیشنل سیکریٹری عامر محی الدین کوسیکریٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی کا اضافی چارج تفویض ۔ عنبرین سیکشن افسر مو سمیاتی تبدیلی ،عثمان شاہ خزانہ،ڈ پٹی ڈائریکٹرNCHDریاض احمد کی کی ڈیپوٹیشن میں توسیع کی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وسیم اجمل چوہدری کو تبدیل کر کے سیکریٹری پارلیمانی امور ڈویژن تعینات جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی ڈویژن عامر محی الدین کو سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی ڈویژن کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ۔ عامر محی الدین کو تفویض اضافی چارج 3 ماہ یا مستقل سیکریٹری کی تعیناتی تک کیلئے ہے۔
اہم خبریں سے مزید