اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) ایس ای سی پی نے خواتین کے لیے ایکوی سمارٹ پالیسی 2025-2028 کا مسودہ جاری کردیا ، یہ پالیسی کیپٹل مارکیٹ، انشورنس، نان بینکنگ فنانس اور کارپوریٹ سیکٹر میں خواتین کی برابری کے لیے پہلا مکمل فریم ورک ہے، یہ پالیسی چھ بنیادی ستونوں پر مبنی ہے: بورڈز میں خواتین کی قیادت، جینڈر کے اعتبار سے الگ رپورٹنگ، خواتین کی کاروباری سرگرمیاں، جینڈر سمارٹ مصنوعات، کام کی جگہ پر شمولیت، اور ادارہ جاتی صلاحیت کی بہتری۔ اس میں موجودہ عملی اقدامات، موجود خامیاں اور اہم فریقین اور مقررہ مدت کے ساتھ قابل عمل سفارشات شامل کی گئی ہیں۔