اسلام آباد(فاروق اقدس)خیبرپختونخوا میں سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی منظوری کا معاملہ اڈیالہ جیل تک پہنچ گیا جہاں پی ٹی آئی کے چیئرمین سے ملاقات کے بعد کے پی کے کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کاکہنا ہے کہ تمام امیدواروں کے ناموں کے حتمی شکل دیدی گئی ، چیئرمین پی ٹی آئی نے ان ناموں کی منظوری بھی دیدی مرزا آفریدی کا نام بھی شامل، ۔یہا ں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عمران خان کو جیل میں پیش کئے جانے والی سینٹ کے امیدواروں کی لسٹ میں مرزا آفریدی کا نام بھی شامل ہے جو 2018میں بھی پی ٹی آئی کے سینیٹر تھے۔تاہم 9مئی کو پیش آنے والے واقعات کی نہوں نے مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا تھا اور پس منظر میں چلے گئے تھے۔