• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی، پی ٹی آئی کی حکومت ہٹانے کی حکمت عملی فائدہ مند نہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کارسہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہٹانے کی اسٹرٹیجی فائدہ مند ہوگی،نمائندہ جیو نیوز اشرف ملخم نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس کاروبار میں ایک سو پندرہ ارب روپے زیادہ کمائے گئے ہیں شوگر انڈسٹری کی طرف سے اور ایف بی آر کے جو اعداد وشمار ہیں کم سے کم چالیس ارب روپے ٹیکس کی مد میں نقصان ہوا ہے ۔تجزیہ کارسہیل وڑائچ نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی اور یقیناً وہ کسی انڈرسٹنڈنگ کے تحت آئے ہوں گے اور چھبیس لوگوں کی حمایت میں پارلیمنٹرین کو لے کر آئے ہیں یہ خوش آئند ہے لیکن پی ٹی آئی میں انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں کہ انڈراسٹنڈنگ سے آئے ہیں پھر عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہمیں اہمیت نہیں دی گئی۔ میں نہیں سمجھتا خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہٹانے کی اسٹرٹیجی فائدہ مند ہوگی کیوں کہ اگر وہ رہتے ہیں تو ان کے ووٹ بینک اور اسٹریٹ پاور میں کمی آئے گی لیکن اگر رخصت ہوجاتے ہیں تو آنے والی حکومت بھی نہ دہشت گردی کنٹرول کر پائی گی نہ خیبرپختونخوا کے دوسرے مسائل۔ دنیا میں اب یہ ہو رہا ہے کہ رجیم چینج نہ کریں اس رجیم کی طاقت چھین لی جائے۔

اہم خبریں سے مزید