• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹیئر کانسٹیبلری کو فیڈرل کانسٹیبلری میں تبدیل کرنا موثر فیصلہ

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ایک فیڈرل فورس میں تبدیل  کرنا بہت ہی بروقت اور موثر فیصلہ ہےجسکا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ اقدام امن و امان اور سیکورٹی کے معاملات میں سول بالادستی کو مضبوط کرے گا کیونکہ اس فورس کی کمانڈ پورے پاکستان میں پولیس افسران کریں گے اس ضمن میں آ ئی ایس پی آر کے تحریری بیان کہا گیا کہ ہم نے واضح طور پر دیکھا ہے کہ جب بھی امن و امان خراب ہوتا ہے، فوج یا اس سے منسلک اداروں جیسے رینجرز اور فرنٹیئر کور پر براہ راست کھینچا تانی کی جاتی ہے اور فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے - اسکے علاوہ فوج کے جو وسائل بیرونی اور اندرونی سلامتی اور دہشت گردی سے متعلق کاموں سے نمٹنے سے کے لئے مختص ہیں انہیں بھی ان کاموں کی طرف نا چاہتے ھوئے بھی موڑنا پڑتا ہے یہ وفاقی فورس فوج کے ساتھ ذمہ داری کا اشتراک کرے گی اور سیکیورٹی اور دہشت گردی سے متعلق کاموں سے زیادہ موثر انداز میں نمٹنے میں فوج کی مدد کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید