اسلام آباد(خالد مصطفیٰ)پاکستان نے قطر کے ساتھ 2026 کے لیے سالانہ ایل این جی فراہمی منصوبہ (ADP) کی حتمی شکل دینے کے دوران، درآمد شدہ گیس کارگوز کو بین الاقوامی مارکیٹ میں موڑنے (divert) کی اجازت لینے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک اعلیٰ عہدیدار نے "دی نیوز" کو بتایا کہ ملک میں گیس کی کھپت میں نمایاں کمی، کم شرحِ نمو (GDP Growth) اور گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی وجہ سے اب سالانہ اضافی 30 ایل این جی کارگو درکار نہیں رہے اور ایک "LNG Glut" (فالتو گیس کی صورتحال) پیدا ہو گئی ہے۔