• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکس بے روڈ پر تیز رفتار کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، 2بچوں سمیت 4 جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ساحل سمندر سے واپس آتے ہوئےہاکس بے روڈ پر تیز رفتارفٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے باعث گاڑی میں سوار 2 بچوں سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ساہیوال کا رہائشی یوسف اپنی فیملی کے ہمراہ بھانجی کے نکاح میں شرکت کیلئے کراچی آئے تھے ،متوفی یوسف اپنی فیملی، ہمشیرہ اور انکے بچوں کے ساتھ اپنی گاڑی میں ہاکس بے پر تفریح کیلئے گئے تھے جہاں سے واپس گھر جاتے ہوئے حادثہ پیش آگیا۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانہ کی حدود ہاکس بے روڈ گدھاگاڑی چوک کے قریب تیز رفتار کارنمبر LE.1785 ندی پر بنے پلیہ کی دیوار سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار خواتین و بچے سمیت 10افرا د شدید زخمی ہوگئے ،پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا،جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 48سالہ یوسف ولد دین ڈوگر 45سالہ خالدہ زوجہ کاشف ،7سالہ زینب دختر یوسف اور 10عائشہ دختر یوسف دوران علاج دم توڑ گئے جبکہ دیگر زخمیوں کی شناخت 42سالہ صباء زوجہ یوسف ،11سالہ فاطمہ دختر یوسف ،5سالہ حسین ولد یوسف ،سحر دختر کاشف ،زین ولد کاشف اور یونسشہ دختر کاشف کے ناموں سے ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید