اسلام آباد (ساجد چوہدری )پارلیمنٹ نے وزارت سائنس سے اداروں کی بند ش کےطریقہ کار کی تفصیلا ت مانگ لیں اور استفسار کیا ہے کہ پی سی ایس ٹی کی بندش کے بعد این سی ایس ٹی کے معاملات چلانےکیلئے وزارت نے کیا طریقہ تجویز کیا ہے؟ وزارت کے ما تحت کتنے ادارے وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کی نذر ہو رہے ہیں اور اس کی کیا وجوہات ہیں، کیا یہ بھی حقیقت ہے کہ ان بند ہونے والے اداروں میں پاکستان کونسل فار سائنس و ٹیکنالوجی (پی سی ایس ٹی ) جو ایک اعلیٰ مشاورتی ادارہ برائے سائنس ،ٹیکنالوجی اورجدت طرازی بھی شامل ہے،ممبر قومی اسمبلی جام عبدالکریم کی طرف سے بھجوائے گئے سوال میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے پوچھا گیا ہے کہ کیا پاکستان کونسل فار سائنس و ٹیکنالوجی جو نیشنل کمیشن فار سائنس و ٹیکنالوجی (این سی ایس ٹی ) جس کی سربراہی وزیر اعظم پاکستان کرتے ہیں کا بھی سیکرٹریٹ ہے اگر ایسا ہے تو پی سی ایس ٹی کی بندش کے بعد این سی ایس ٹی کے معاملات کو چلانے کے لئے وزارت نے کیا طریقہ تجویز کیا ہے۔