• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات میں نیوی کے ملازم سمیت 2افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پاکستان نیوی کا ملازم سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانہ کی حدود بلدیہ سیکٹڑ14 فیضان مصطفیٰ مسجد کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 48سالہ محمد ندیم ولد محمد سعید جاں بحق ہوگیا،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا ،پولیس کاکہنا ہےکہ مقتول پاکستان نیوی کا اہلکار تھا اور پی این ایس آتش میں تعینات تھا،منگل کو اپنی موٹر سائیکل پر ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد بلدیہ ٹاؤن سیکٹر9Aمیں واقع اپنے گھر کی طرف آتے ہوئے مسلح ملزمان نے نشانہ بنا کر اسے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا،مقتول نیوی اہلکار کو پیٹ میں ایک گولی جس سے اسکی موت واقع ہوئی ۔
اہم خبریں سے مزید