• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیون سے 38افسران و ملازمین کو ایس بی سی اے لانے پر ایم کیو ایم ناراض

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے سہیون ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 38افسران و ملازمین کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈسپوزل پر دینے کے اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف انتظامی طور پر متنازع ہے بلکہ شہری و دیہی سندھ کی تقسیم کے قانون کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔ سندھ بلڈنگ اتھارٹی میں جیسے اہم اور شہری نوعیت کے ادارے میں سہیون جیسے دیہی علاقوں سے افسران کو لاکر تعینات کرنا اہالیانِ کراچی کے باصلاحیت، تعلیم یافتہ اور میرٹ پر پورا اترنے والے نوجوانوں کے حق پر کھلم کھلا ڈاکہ ہے۔ یہ عمل کراچی کے نوجوانوں کو ان کے حق سے محروم کرنے اور شہری سندھ کے ساتھ مسلسل ناانصافی کا تسلسل ہے، سندھ حکومت کی اس پالیسی سے واضح ہوتا ہے کہ شہری سندھ کو شعوری طور پر انتظامی معاملات سے باہر رکھا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید