• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: زید نے اپنی زندگی میں کاریز کے پانی کی باری بغیر زمین کےاپنے ایک بیٹے کو ہبہ کی، کیا یہ ہبہ درست ہے؟ اگر ہبہ درست نہیں ہوا تو مرنے کے بعد پانی کی باری اور زمین دونوں میراث میں تقسیم ہوں گے یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ پانی کی باری کو بغیر زمین کے ہبہ(گفٹ) کرناجائز نہیں ہے، لہٰذا صورت مسئولہ میں زید کا اپنے ایک بیٹے کو کاریز کے پانی کی باری بغیر زمین کے ہبہ کرنا جائز نہیں تھا، زید کے مرنے کے بعد پانی کی باری اور زمین دونوں میراث میں تقسیم ہوں گے۔ 

(فتح باب العنایہ بشرح النقایہ ، کتاب إحياء الموات، ‌‌فصل فی الشرب، ج: 2، ص: 564، ط: دار الأرقم بن أبی الأرقم، دمشق- الاختيار لتعليل المختار ، کتاب البيوع، شروط صحۃ البيع، ج: 2، ص: 7،8، ط: دار الکتب العلمیۃ - تکملہ البحرالرائق ، کتاب إحياء الموات، مسائل الشرب، ج: 8، ص: 242، 246، ط: دار الکتاب الاسلامی)