• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: کتے کا شاہجہان نام رکھنا اور ایسے ناموں سے پکارنا جو انسانی نام سے مشابہت رکھتے ہوں، کیا جائز ہے؟

جواب: واضح رہے کہ "شاہ جہاں" کا مطلب ہے دنیا کا بادشاہ، کسی انسان کے لیے بھی بہ طور نام اس لفظ کا استعمال درست نہیں ہے، چہ جائے کہ کتے کے لیے یہ لفظ بطورِ نام استعمال کیا جائے، بلکہ کتے کا یہ نام رکھنے میں زیادہ کراہت ہے۔

جہاں تک کتا پالنے کا حکم ہے، تو حفاظت اور شکار کی غرض کے علاوہ کتا پالنا ہی ناجائز ہے، احادیثِ مبارکہ میں ہے کہ جس گھر میں کتا ہوتا ہے، وہاں (رحمت کے) فرشتے داخل نہیں ہوتے، لہٰذا کتے کا نام "شاہ جہاں" یا دیگر انسانی ناموں میں سے کوئی نام رکھنا شرعاً جائز نہیں ہے۔ 

(مشکاۃ المصابیح مع مرقاۃ المفاتیح،کتاب الطہارۃ، باب مخالطۃ الجنب و ما یباح لہ،ج:۲،ص:۴۴۰، و کتاب الصید و الذبائح، باب ذکر الکلب، ج:۷،ص:۲۶۶۰، دار الفکر -رد المحتار، کتاب البیوع، باب المتفرقات، ج:۵،ص:۲۲۷،ایچ ایم سعید -زاد المعاد، فصول فی ہدیہ فی العبادات،فصل فی فقہ ہذا الباب،ج:۲،ص:۴۰۷،دار عطاءات العلم)