• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے پائلٹ دوران پرواز سوتے ہیں، جرمن پائلٹس یونین کا اعتراف

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جرمن ایئر لائن پائلٹس یونین نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پروازوں کی زیادتی کی وجہ سے دوران پرواز سوتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 900 جرمن پائلٹس کے حوالے سے سروے سامنے آیا ہے جس میں 93 فیصد پائلٹوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ دوران پرواز سوتے ہیں۔

اس پریشان کن صورتحال کا سب سے نمایاں پہلو یہ ہے  کہ اسٹاف کی کمی اور آپریشنل دباؤ کی وجہ سے پائلٹ دوران پرواز سوجاتے ہیں۔

جرمن ایئر لائن پائلٹس میں ہر 4 میں سے 3 پائلٹ یعنی مجموعی تعداد کا 74 فیصد پائلٹس نے بتایا کہ دوران پرواز سونا ایک معمول کی بات ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ دوران پرواز  پائلٹس اتفاقی یا حادثاتی طور پر سونے کے وقفے نہیں لیتے بلکہ یہ جان بوجھ کر کیا جاتا ہے۔

پائلٹس سونے کے وقفے پرواز کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے وقت نہیں لیتے بلکہ یہ وقفے کروز (دوران پرواز) لیے جاتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید