• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمیش سنگھ اروڑہ کی ترک قونصل جنرل سے ملاقات ، بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اپنے کیمپ آفس میں جمہوریہ ترکی کے قونصل جنرل ڈرمش بستوگ سے ایک اہم ملاقات کی۔ملاقات کا بنیادی مقصد پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا، خاص طور پر بین المذاہب مکالمے، ثقافتی تعاون، اور اقلیتی برادریوں کی باہمی حمایت کے ضمن میں۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں کو خراج تحسین پیش کیا اور عوامی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے تعلیم، مذہبی سیاحت اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔
لاہور سے مزید