• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاؤنڈر گروپ کے وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات ،معاشی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار

لاہور (نیوزرپورٹر)پاکستان کی تاجر و صنعتی برادری کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین میاں مصباح الرحمٰن کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ملک بھر سے کاروباری شخصیات اور صنعتکاروں نے شرکت کی، جنہوں نے موجودہ بجٹ اور معاشی پالیسیوں پر سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا۔یہ ملاقات معروف تاجر رہنما اور کوارڈینیٹر پیپلز ٹریڈرز ونگ عمر سلیم کی کوششوں سے ممکن ہوئی، جس میں گیارہ چیمبرز آف کامرس کے نمائندگان شریک ہوئے، جن میں قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، ننکانہ، رحیم یار خان، سرگودھا اور وہاڑی شامل ہیں۔
لاہور سے مزید