• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پولیس ریلیف کی سرگرمیاں مزید تیز کی جائیں،آئی جی

لاہور (کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پولیس ریلیف سرگرمیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ٹیمیں شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی سمیت ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔پنجاب پولیس کے کنٹرول سنٹرز سے متاثرہ اضلاع میں سیلابی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انورنے افسران کو ہدایت کی کہ دریاؤں کے کنارے آباد دیہاتوں اور آبادیوں میں پولیس کی امدادی ٹیموں کی پٹرولنگ باقاعدگی سے جاری رکھی جائےآر پی اوز اور ڈی پی اوز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پولیس ریلیف سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔پولیس فورس امدادی سرگرمیوں میں ضلعی حکومت، ریسکیو اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن یقینی بنا رہی ہے۔۔سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف کیمپس، متاثرہ افراد کی امدادا ور سکیورٹی کے لئے اقدامات یقینی بنائیں۔سیلاب کے خطرے سے دوچار شہریوں کی جان ومال اور املاک کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔سیلاب کے ممکنہ خطرات سے درپیش علاقوں اور دریائی چیک پوسٹوں پر پٹرولنگ کا عمل جاری رکھا جائے۔
لاہور سے مزید