• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ،سیکرٹری پرائس کنٹرول

لاہور(خبرنگار)سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ معاشی سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کاروباری سہولت مراکز اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر سکتے ہیں۔ اس اقدام سے صوبہ پنجاب میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ وہ بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کے دورہ کے موقع پر افسران سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ دورہ وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری آفس کی ہدایت پر کیا گیا جو سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے پہنچائی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کرنے پر ان کے ہمراہ تھے۔ دونوں افسران نے عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر میں دستیاب صارفین سے بات چیت بھی کی ۔
لاہور سے مزید