• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف عوامی رکشہ یونین کا احتجاج

لاہور (نیوزرپورٹر)عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں نے خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔ایک ماہ میں دو دفعہ کیا جانے والا اضافہ ظلم کی انتہا ہے۔ پہلے بجلی کے بل جمع کروانے کے لیے گھر کے برتن بیچتے تھے پٹرول ڈلوانے کے لیے خود کو بیچنا پڑے گا۔ پہلے بجلی کے 200 اور 201 یونٹ کے غیر منصفانہ چکر سے نکلنے بھی نہیں تھے کہ پٹرول کی قیمتوں نے نئی ʼʼسپیڈʼʼ پکڑ لی۔۔ اس اضافے کے بعد ہر چیز کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ ہو جائے گامجید غوری نے کہا کہ حکمران طبقہ اپنی تنخواہوں اور مراعات میں کئی سو گنا اضافہ کر چکا ہے ۔ مزدور، کسان اور تاجر سڑکوں پر اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کا رونا رو رہے ہیں جبکہ صنعتوں کی بندش سے بے روزگاری کا طوفان کھڑا ہو چکا ہے۔ نوجوان بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آ کر جرائم کی دنیا میں دھکیل دیے گئے ہیں۔
لاہور سے مزید