• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہراہوں کو ہونے والے نقصان کو فوری مرمت کیا جا رہا ہے،وزیر مواصلات

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد نے کہا ہے کہ سیلابی و بارشی پانی سے شاہراہوں کو ہونے والے نقصان کو فوری مرمت کیا جا رہا ہےطوفانی بارش اور چکوال سائیڈ کی پہاڑی سے آنے والے سیلابی پانی سے للہ جہلم روڑ کو آنے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے اچانک جہلم کے علاقہ پنڈدادن خان کے اچانک دورہ کیا. انہوں نے مذکورہ شاہراہ کے مختلف سیکشنز کا جائزہ لیا اور سیکشن ٹو کے ڈیڑھ کلومیٹر روڑ کو آنے والے نقصان کا بھی جائزہ لیا. صوبائی وزیر تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے سیکشن ویؤ کے مختلف حصوں پر کھڑے پانی کا جائزہ لیا. اس موقع پر ایف ڈیبلیو او کے افسران نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی ۔
لاہور سے مزید