• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن درخواستوں کے ذریعے 2 ہزار مفت پلاٹس دیے جائینگے، بلال یاسین

لاہور(خصوصی رپورٹر)،وزیر ہاؤسنگ پنجا ب کا کہنا تھا کہ صوبے کے19اضلاع میں آن لائن درخواستوں کے ذریعے 2ہزار مفت پلاٹس دیے جائیں گے، شفافیت اور سکروٹنی کے عمل کی نگرانی کیلئے 19 اضلاع میں کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں اس ضمن میں وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کو ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ سکندر ذیشان نے بریفنگ میں بتایا کہ اپنی زمین،اپنا گھر پورٹل پر مزید درخواستوں کی وصولی کا عمل بند کردیا گیا ہے،اپنی زمین، اپنا گھر پروگرام کے تحت4 لاکھ81ہزار سے زائد افراد نے درخوا ستیں جمع کروا چکے ہیں، 3لاکھ 67ہزار سے زائد افراد کی درخوا ستیں ابتدائی سکریننگ کے معیار پر پورا اتری ہیں، متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں سکروٹنی کمیٹی ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے پھاٹا کے زیر انتظام اسکیموں کی بحالی کا کام جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں،انہوں نے واضح کیا کہ اپنی زمین اپنا گھر کے تحت مفت پلاٹ حاصل کرنیوالے خاندان اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت15لاکھ تک بلاسود قرض سے بھی مستفید ہوسکیں گے۔
لاہور سے مزید