• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک قونصل جنرل کا کراچی میں زیر تعمیر شوکت خانم ہسپتال کا دورہ

لاہور(پ ر) کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل جمال سانگو نے زیر تعمیر شوکت خانم ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے شوکت خانم ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان، سی ایم او ڈاکٹر عاصم یوسف، اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈاکٹر احسن ملک کا اس موقع پر شکریہ ادا کیا۔ دورے کے دوران جمال سانگو نے تعمیراتی کام میں نمایاں پیش رفت دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہسپتال، جو دسمبر 2026 تک مکمل ہوگا، لاہور اور پشاور کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا کینسر ہسپتال ہوگا۔ انہیں ہسپتال کی جدید سہولیات اور مستحق کینسر مریضوں کو عالمی معیار کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے منصوبے کا جامع جائزہ دیا گیا۔
لاہور سے مزید