• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 اضلاع میں واسا دفاتر کے قیام کا عمل تیزی سے جاری،سیکرٹری ہاؤسنگ

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "سہولیات بنیادی سطح تک" کے مطابق صوبے کے دس نئے اضلاع میں واسا دفاتر کے قیام کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ محکمہ ہاؤسنگ نے بلدیاتی اداروں سے اثاثہ جات کی منتقلی کے لیے اعلیٰ سطحی ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں واسا پنجاب کے ڈی جی، متعلقہ اضلاع کے ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، میونسپل افسران اور واسا حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں اثاثہ جات اور بلدیاتی سروسز کی واسا کو منتقلی سے متعلق عملی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ٹرانزیشن ٹیموں میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کو سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جب کہ ڈپٹی کمشنر کا نمائندہ، متعلقہ واسا ایم ڈی، سی او ایم سی اور ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
لاہور سے مزید