اسلام آباد( تنویر ہاشمی )ایف بی آر نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی ، کرپشن اور بد انتظامی کے الزامات ثابت ہونے پر گریڈ 16کے 2افسران کو ملازمت سے برطرف اور تین کو معطل کر دیا ،ایف بی آر نے کلکٹریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ کوئٹہ میں تعینات کسٹم انسپکٹر ملک زین علی کو کرپشن اور بدانتظامی پر برطرف کیا گیا ، انکوائری کے دوران انہیں معطلی اور پھر نچلی پوسٹ پر تین سال کےلیے تنزلی کرنے کی سزا دی گئی بعدازاں انکوائری مکمل ہونے کے بعد انہیں برطرف کر دیا گیا۔